کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنانے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کیلئے حکومت اور انتظامیہ کو24گھنٹوں کاالٹی میٹم دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کی سیکورٹی کو موثر بنانے کیلئے اقدامات نہیں کئے تو ینگ ڈاکٹرز احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہوگی ۔
ان خیالات کااظہار ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹریاسر خوستی نے ڈاکٹرمجیب ترین ودیگر کے ہمراہ سول ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ایک مریض جس کو دل کا دورہ پڑا تھا ڈاکٹرز کی کوشش کے باوجود ان کی جان نہیں بچائی جاسکی جس کے بعد لواحقین نے ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے 3ڈاکٹرززخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ہم نے ان کے درمیان ثالثی کی کوشش کی مگر ناکام رہے بلکہ مذکورہ افراد کی جانب سے ہمیں بھی تشدد کانشانہ بنایاگیا۔
انہوں نے کہاکہ حالیہ واقعات کے رونما ہونے کے بعد کوئی بھی ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی سرانجام نہیں سکتا مسلح افراد اسلحہ کے ساتھ ہسپتال میں آتے ہیں ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں ہوتا لہٰذاء ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنانے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کیلئے حکومت اور انتظامیہ کو24گھنٹوں کاالٹی میٹم دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کی سیکورٹی کو موثر بنانے کیلئے اقدامات نہیں کئے تو ینگ ڈاکٹرز احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہوگی۔