|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2017

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر سر پل کے قریب پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک مطلوب ملزم کو گرفتارکرلیا۔ 

پولیس کے مطابق ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن عجب خان کاکڑ کی سربراہی میں پولیس نے مطلوب ملزمان کی نقل و حرکت کی اطلاع پر ناکہ لگا رکھا تھا اس دوران ملزمان کی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے رکنے کی بجائے فائرنگ کردی۔ 

جوابی فائرنگ کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ملزم کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی ہے ۔