کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت میں شامل جماعتوں کے سینیٹروں کے بیانات عوام کو دھوکے میں رکھنے کے مترادف ہے اقتدار کے مزے لینے کے بعد اب سی پیک پر تحفظات اٹھانا شروع کر دیا ۔
اگر واقعی بلوچستان کے لئے سی پیک میں کوئی خاطر خواہ منصوبہ نہیں ہے تو جو جماعتیں صوبائی حکومت میں شامل ہے وہ فوری طور پر مستعفی ہو جائے جن حکومتی سینیٹرز نے سی پیک منصوبے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔
ان دونوں جماعتوں کے وزراء اقتدار کے مزے لے رہے ہیں قوم پرستوں نے سی پیک اور گوادر پر سودا بازی کر کے اقتدار حاصل کی اور عوام ان سے خیر کی توقع نہ رکھیں بلوچستان کی حکومت پنجاب کی مفادات کے لئے کام کر رہی ہے ۔
فاٹا اصلاحات کی بل قومی اسمبلی میں پیش نہ ہونا حکومت میں شامل دو اتحادیوں کا مستقبل ٹھیک نہیں ہے اور مستقبل میں دونوں جماعتیں رسوا ہونگے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا ہے کہ جو سینیٹر چین گئے تھے اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ سی پیک منصوبے میں بلوچستان کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا ہے پھر بھی حکومت میں بیٹھے ہیں کیونکہ اس سے کیا توقعات ہے صوبائی حکومت اپنے عوام کی بجائے پنجاب کی مفادات کے لئے کام کر رہے ہیں ۔
اگر یہ قوم پرست سمجھیں گے آئندہ بھی اقتدار دیا جائیگا یہ ان کا خواب ہے جب چار سال کے دوران پسماندہ صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے اقدامات نہیں اٹھائیں گے تو آئندہ بھی نہیں اٹھا سکے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم شروع دن سے کہہ رہے تھے کہ سی پیک منصوبے بلوچستان کے عوام کیساتھ دھوکہ کیا جا رہا ہے مگر ماننے کیلئے تیار نہیں اور موجودہ حکومت وفاق کے گن گاتے گا رہے تھے کہ سی پیک منصوبے سے بلوچستان کو ترقی وخوشحالی آئے گی مگر ہمیں صرف لاشوں کے سوا کچھ نہیں ملا ۔
پنجاب میں سی پیک کے تحت چلنے والے تمام منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور ہمارے منصوبے اب تک شروع نہیں ہوئے جن حکومتی سینیٹرز نے سی پیک منصوبے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ان دونوں جماعتوں کے وزراء اقتدار کے مزے لے رہے ہیں ۔
قوم پرستوں نے سی پیک اور گوادر پر سودا بازی کر کے اقتدار حاصل کی اور عوام ان سے خیر کی توقع نہ رکھیں پنجاب کے مفادات کے لئے بلوچستان حکومت کام کر رہی ہے فاٹا اصلاحات پر عمل نہ کرنا زیادتی ہے اور جن دو جماعتوں نے فاٹا کے مسئلے کو انا کا مسئلہ بنایا ہے یہ دونوں جماعتیں مستقبل میں رسوا ہونگے۔