کوئٹہ: آئل ٹینکر ایسوسی ایشن بلوچستان نے آج سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں تیل کی سپلائی بندکرنے کا اعلان کر دیا ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رہے گا ۔
ان خیالات کاا ظہار آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے صدر داؤد خان کرد نے ’’ آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق ایس ایس پی ٹریفک نے ٹینکر ز ایسوسی ایشن ایک معاہدہ تحریر کیا تھا کہ14 جنوری تک آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو راہداری کی بنیاد پر گاڑیاں شہر کے پمپوں تک اجازت دی جائے گی ۔
ٹریفک پولیس کے رویئے کے خلاف آج سے کوئٹہ میں پیٹرول ڈیزل کی سپلائی بند رہے گی ٹریفک پولیس بلا جواز ہمارے آئل ٹینکرز کو بندکر رہی ہے انہوں نے کہا کہ یہاں آندھا قانون ہے جو بھی آتا ہے وہ اپنے فیصلے مسلط کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے نظام ٹھیک طریقے سے نہیں چلتا ۔
انہوں نے کہا کہ سابق ایس ایس پی ٹریفک نے ڈیپو سے نکلنے والے آئل ٹینکر ز کا خصوصی اجازت دی تھی موجودہ ایس پی ٹریفک کے حکم پر آئل ٹینکرز کو بند کیا جا رہا ہے ٹریفک پولیس کے نامناسب رویئے کے باعث پیٹرول پمپس کو پیٹرول سپلائی نہیں کر سکتے ۔
اگر پولیس کا یہی رویہ برقرارہا تو پھر ہم غیر معینہ مدت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہو گی اب بھی حکمرانوں کے پاس وقت ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر ہم آئندہ کا لائحہ عمل طے کر کے سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔
آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کا بلوچستان بھر میں تیل کی سپلائی روکنے کا اعلان
وقتِ اشاعت : December 14 – 2017