کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ کچھ قو تیں ملک میں جمہوری نظام کو پسند نہیں کر تے اور نہ ہی ملک میں اداروں کی ایسی مزاج بنے ہیں کہ وہ ملک میں جمہوری عمل کو پروان چڑھائے امپورٹڈ ملا اور کنٹینر کی سیاست نے ملک کو تباہی وبربادی سے دوچار کیا ہے۔
نئے پاکستان بنانے والوں نے شروع دن سے جمہوری نظام کے خلاف سازشیں کی ہے مگر سیاسی جماعتوں کی متحد اور عوام کی طاقت سے ان کی سازشیں ناکام ہو گئی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے موجودہ حالات سے مایوس ہو کر ایسے سوالات چھوڑ گئے کہ اب ہر کوئی ان سوالات پر غور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
بد قسمتی سے اس ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کسی نے بھی کردار ادا نہیں کیا اور نہ ہی جمہوریت سے کسی کا لگاؤ ہے یہاں ہر جماعت اقتدار میں آنے کے بعد کرپشن وکمیشن میں لگے ہوئے ہیں اور ملک کے اداروں میں یہ مزاج نہیں ہے کہ جمہوری عمل میں پروان چڑھائے جو جماعتیں انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے ۔
وہ دھرنوں اور کنٹینر کی ذریعے بچگانہ سیاست اور گالیاں دیتے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں سیاست کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اب عوام جان چکی ہے کہ جو لوگ جمہوریت کے خلاف سازشیں اور غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے اقتدار میں آنا چا ہتے ہیں ۔
وہ کبھی بھی ملک میں کی مفاد کے بارے میں نہیں سوچھتے بلکہ اپنے مفادات کو پائیہ تکمیل تک پہنچا تے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کسی بھی صورت غیر آئینی اور غیر جمہوری عمل کی حمایت نہیں کر تی سسکتی ہوئی جمہوریت ہزار گناہ آمریت سے بہتر ہے ۔
قادری اور عمران نے ملک کو تباہی وبربادی سے دو چار کر دیا بلوچستان نیشنل پارٹی موجودہ حکومت سے ہزار بار اختلاف رکھتی ہے مگر ہمارا پھر بھی مطالبہ ہے کہ جمہوریت کو مضبوط کیا جائے اور موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کریں پنجاب میں ترقی ہوئی باقی صوبوں اور خاص کر بلوچستان میں ایک سازش کے تحت ترقی نہیں ہونے دی اور نہ ہی موجودہ حکومت بلوچستان بارے ترقی میں کوئی دلچسپی ہے۔