قلات: کیسکو قلات کے شہریوں کو بجلی فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی گزشتہ ڈیڈھ ماہ سے قلات کے سٹی تھری فیڈر پر بجلی کی آنکھ مچھولی اور ٹوفیس ہونے کی وجہ سے شہریوں کی قیمتی سامان جلنے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑھ کر بیس سے چوبیس گھنٹے ہو گئی ہیں ۔
کیسکو قلات کے اہلکاروں کی نااہلی کی وجہ سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے کیسکو اہلکار اور آفیسران بجلی کی خرابی کو بھی دور نہیں کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے قلات میں ایک جانب پندرہ گھنٹوں کی لو ڈشیڈنگ ہو جاتی ہیں ۔
دوسری جانب جب بجلی آتی ہے تو بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو جاتی ہیں اور اکثر بیشتر ٹو فیس ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے پورا آدھا شہر قلات تاریکی میں ڈوب جاتی ہیں قلات کے شہریوں نے کیسکو قلات کی نا اہلی کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ کیسکوقلات کے شہریوں کو بجلی فراہم کر نے میں مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہیں اور رات کے وقت فیڈر ٹرپ کر نا اور ٹو فیس ہو نا روز کا معمول بن چکی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کیسکو کو اہلکار اور آفیسران شہریوں کو جان بوجھ کر سڑکوں پر نکالنا چاہتی ہیں جس کی ہم مذمت کر تے انہوں نے کیسکو کے آعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہیکہ قلات کے سٹی تھری فیڈرجو کہ بوجھ زیادہ ہو نے کی وجہ سے بار بار ٹرپ کر جاتی ہے اور ٹو فیس ہو جاتی ہے ان پر دوسرے فیڈروں کے برابر لو ڈ ڈالا جائیں بصورت دیگر ہم سخت احتجاج کر نے پر مجبور ہو جائیں گے جس کی تمام تر زمہ داری کیسکو حکام پر عائد ہو گی ۔
قلات، بجلی مکمل غائب ،کیسکو ناکام ہوچکی
وقتِ اشاعت : December 15 – 2017