|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2017

کوئٹہ: دو ماہ سے زائد تنخواہوں کی بندش سے بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لواحقین کے گھروں میں فاقوں نے ڈیرے ڈال دیئے محکمہ میں سالوں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کو مستقبل کی فکر لاحق،بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایمپلائز یونین کے ملازمین نے دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم فراہمی اور کنٹریکٹ سمیت پروجیکٹ ملازمین کی مستقل کی عدم مستقلی کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین سے صدر حاجی عبدالعزیز ، سیف اللہ ترین سمیت دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے بی ڈی اے کے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہی جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی پر جا پہنچی ہے ۔

محکمہ میں کئی سالوں سے تعینات کنٹریکٹ اور پروجیکٹ ملازمین کو تا حال مستقل نہیں کیا گیا جس سے ملازمین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے مظاہرین نے حکومت و محکمہ بی ڈی اے کے حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمارے مطالبات پورے کئے جائے بصورت دیگر ہم اپنے احتجاج کو وسعت دینگے ۔