|

وقتِ اشاعت :   December 26 – 2017

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے نیشنل پارٹی بھاگ آفس پر مسلح افراد کی جانب سے قبضہ کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گرد عناصر کے خلاف قانونی کاروا ئی کا مطالبہ کردیا۔ 

بیان میں کہاگیا کہ نیشنل پارٹی ایک سیاسی و قومی جماعت ہے اور بلوچستان میں سنجیدہ سیاست کی داغ بیل نیشنل پارٹی نے ڈالی ہے اور ہماری یہ کوشش ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال کے برعکس انتہائی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا۔ 

پولیس اور صوبائی حکومت اپنی ذمہ داری کے ساتھ دہشت گرد عناصرکے خلاف بھرپور کاروائی کا مظاہرہ کرکے جمہوریت کے استحکام اور پارٹی سیاست کے فروغ میں اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔

بیان میں کہا گیا کہ پارٹی آفس کو فوری طور پر نیشنل پارٹی کے کارکنوں کے حوالے کرکے ذمہ دار عناصر کے خلاف دہشت گردی کی دفعات پر مقدمہ قائم کیا جائے۔