|

وقتِ اشاعت :   December 26 – 2017

 لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ شریف برادران کے دن گنے جاچکے  یہ سیاسی زندگی کے آخری سانس لے رہیں اب انہیں کوئی نہیں بچا سکتا۔

لاہور میں عوامی تحریک کے مرکز پر ڈاکٹرطاہر القادری سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف  کو گلا یہ ہے کہ پاناما کیس پر اسٹیبلشمنٹ  اور ماضی کے جسٹس قیوم جیسے ججز ان کی مدد کیوں نہیں کررہے ہیں،جے آئی ٹی نے بھی ان کا ساتھ نہیں دیا یہ سیاسی زندگی کی آخری سانسیں لے رہے ہیں ان کے دن گنے جاچکے اب انہیں کوئی نہیں بچاسکا، ان کے باہر بیٹھے دوست نریندر مودی بھی نہیں بچاسکتے۔

عمران خان نے کہا  میں ان کی تحریک کا انتظار کررہا ہوں کہ کب یہ باہر نکلیں گے مجھے پورا یقین ہے کہ یہ کبھی تحریک نہیں چلائیں گے کیونکہ جب یہ لوگ باہر آئیں گے تو کسان انہیں انڈے ماریں گے اور ختم نبوت والے اور سانحہ ماڈل ٹاون والے انہیں نہیں بخشیں گے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے نحہ ماڈل ٹاون پر طاہرالقادری کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر پاکستان عوام تحریک کے سربراہ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ان کے ساتھ ساتھ  ہوں گے۔