|

وقتِ اشاعت :   December 28 – 2017

نال:  سب تحصیل اورناچ سونارو میں خسرہ سے متاثرین کی علاج کے لیے دو روکنی ٹیم سونارو پہنچ گیا ہے لیکن صرف 2روکنی ٹیم بڑی تعداد میں مریضوں کی علاج کیلئے ناکافی ہیں۔

کلی ڈوبلی میں متاثرین کی تعداد تقریباء 70 تک ہے ،ڈوبلی سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پہ کلی خذینی میں 100 کے قریب متاثر ہیں اور بھکتر میں 50 تک مریض ہیں. متاثرین میں چھوٹے بچے خواتین, مرد حضرات بھی شامل ہیں ۔

بڑی تعداد میں مریضوں کیلئے صرف دو روکنی ٹیم ناکافی ہیں خسرہ میں مبتلاح مریضوں کا حالت انتہائی خراب ہوتی جا رہی ہے. مزید بیماری پہلنے کا خدشہ ہے ۔

عوامی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الّرحمٰن قمبرانی اور محکمہ صحت کے اعلیٰ نمائندوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ اورناچ سونارو میں پہلی ہوئی خسرہ کی وبا سے متاثرہ علاقوں کیلئے مزید ٹیم روانہ کرے اور ساتھ میں ہی ادویات کا بھی انتظام کیا جائے وہاں ادویات کا فقدان ہے. اگر اس جانب توجہ نہیں دیا گیا تو خسرہ کی وبا خطرناک صورت اختیار کرلیگا جس سے مزید حلاقتوں کا خدشہ ہے