|

وقتِ اشاعت :   December 28 – 2017

موغادیشو: صومالیہ میں امریکی فوج کے ڈرون حملے کے نتیجے میں تیرہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فضائیہ نے صومالیہ کی سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے ملک کے شمال مغربی علاقے میں الشباب کے عسکریت پسندوں پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجےمیں 13 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افریقی کمانڈ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ امریکا اپنے اتحادیوں اور اپنے شہریوں کی حفاظت اور دہشتگردوں کی محفوظ پناگاہوں کو ختم کرنے کے لئے تمام دستیاب اور جائز آپشنز کا استعمال جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ رواں برس امریکا کی جانب سے صومالیہ میں 34 ڈرون حملے کیے جاچکے ہیں۔