|

وقتِ اشاعت :   December 31 – 2017

کابل: افغانستان کے شہر جلال آباد میں جنازے پر خودکش حملے میں 17 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں نمازِ جنازہ  کی ادائیگی کے لیے اکٹھے ہونے والے افراد کے درمیان خودکش حملہ آور نے خود کو اڑالیا۔ 

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور رکشہ میں سوار تھا اور اس نے ہجوم کے درمیان رکشہ روک کر خود کو بارودی مواد سے اڑایا، ۔صوبائی گورنر کے ترجمان عطاء اللہ  خوگیانی نے واقعے کو خودکش حملہ قرار دیتے ہوئے 15افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ 13زخمی ہیں جنہین اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ابھی تک کسی مسلح تنظیم یاگروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ کارروائی داعش نے کی ہے۔