کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ گوادر کے عوام کو اب پانی میسر ہوگا وفاقی اور صوبائی حکومتیں گوادر کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں ۔
گوادر کے عوام کے لئے پلانٹ کا افتتاح کردیا اب پانی کا بحران نہیں ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر کے دوروزہ پر پہنچنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا گوادر ائیر پورٹ پر گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چےئرمین میر دوستین جمالدینی کے علاوہ ان کے استقبال کے لئے نیشنل پارٹی کے ضلع گوادر کے ایم پی اے کے امیدوار میر اشرف حسین، ضلع کونسل گوادر کے چیرمین بابو گلاب اور نیشنل پارٹی کے خواتین ونگ بلوچستان کے چیرپرسن میڈم طاہرہ خورشید بھی موجود تھے ۔
گوادر پورٹ فری زون پر چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ اور جی پی اے کی تعمیر شدہ ڈی سالینیشن پلانٹ کا افتتاح کیا.افتتاح کے بعد گوادر پورٹ فری زون میں مختصر سالِ نو 2018 کی ایک سادہ سا تقریب منعقد کی گئی۔
جس میں وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو، چیرمین جی پی اے میر دوستین خان جمالدینی، چیرمین ضلع کونسل بابو گلاب، سی ای او چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی، نیشنل پارٹی کے میر اشرف حسین نے کیک کاٹ لی اور ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی ۔
اس موقع پر وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ سالِ نو کی شروعات گوادر کے عوام کے لیے بہت ہی خوشحال ثابت ہوگاآج ہم نے گوادر کے عوام کے لیے پلانٹ کا افتتاح کیا ہے جس سے روزانہ دولاکھ چون ہزار گیلن صاف پینے کے لیے پانی حاصل ہوگااس پلانٹ سے روزانہ گوادر کے عوام کو دولاکھ پانی ٹینکروں کے ذریعے سپلائی کی جائے گی۔
یہ پلانٹ سی پیک اور پاک چائنا کی دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے اور چیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی میر دوستین خان جمالدینی کی وژنری سوچ اور چیرمین چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کی کاوشوں کی تکمیل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس سال گوادر میں پانی کے بحران پر قابو پالیا جائے گا،اس ڈی سالینیشن پلانٹ کی پانی حکومت بلوچستان کو میرانی ڈیم کی نسبت بہت ہی سستا پڑے گا.بعد میں وفاقی وزیر نے پلانٹ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور انھیں بریفنگ دی گئی۔
گوادر ،حاصل بزنجو نے ڈی سیلی نیشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا
وقتِ اشاعت : January 2 – 2018