|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2018

 اسلام آباد: پاکستان سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر غور کے لیے وفاقی کابینہ کا آج طلب کیا گیا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

 وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے حوالے سے بیان پر غور کیا جانا تھا، اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت حال سمیت دیگر امور بھی زیرغور آنے تھے تاہم اب کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔

واضح رہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکی رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتا ہے اور امریکا نے بھی پاکستان کی مدد کرکے بے وقوفی کی۔

 
 

دوسری جانب امریکی صدر کے بیان پر وزیرخارجہ خواجہ آصف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر جلد رد عمل دیا جائے گا اور دنیا کو حقیقت سے آگاہ کیا جائے گا۔