|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2018

کو ئٹہ: ڈنلڈ ٹرمپ پاکستان پر بے بنیاد بیہودہ الزام تر اشی کے بجائے اپنے ملک کی بگٹرتی ہوئی صورتحال زوال پذیر معشیت اور امریکی عوام کے بڑھتے ہوئے مسائل پر توجہ دیں ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے امریکی صدر کی جانب سے پاکستا ن کو جھوٹا اور دھوکہ باز قرار دینے کے بیان پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن عوام ٹرمپ کے بیہودہ بیان پر سراپااتجاج ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ امریکی حکمران کسی کے دوست نہیں وہ صرف اپنے مفادات کے غلام ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ گذشتہ پندرہ برسوں کے درمیان امریکہ نے جو امداد فراہم کی وہ دہشت گردوں کے خلاف عالمی جنگ کیلئے تھی اور اس کا مقصد امریکی حکمت عملی کوآگے بڑھانا تھا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ سمیت تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے لیکن پاکستانی ایک غیرت مند قوم ہیں اور اپنی آزادی خود مختاری اور قومی وقار پرکبھی مفاہمت نہیں کریں گے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سامراجی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے قوم کو متحد ہونا ہو گا اور ملک کی آزادی خود مختاری اور قومی وقار کے تحفظ کیلئے کسی بھی عمل میں بلوچستان کے محب وطن عوام پیش پیش ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی وعسکری قیادت امریکی صدر کی دھمکی سے پیداہونے والی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی سطح پر جوبھی فیصلہ کیا جا ئے گا۔ملک بھرکے عوام اس کی حمایت میں چٹان کی طر ح کھٹرے ہوں گے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی صورتحال کے مقابلے کیلئے پاکستان کی عوام اپنی بہادرمسلح افواج کے شانہ بشانہ ہوں گی۔اپنے اتحاد واتفاق سے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔