کوئٹہ: صوبائی سیکریٹری صحت جاوید انور شاہوانی سے عالمی بینک کے لیڈ ہیلتھ اسپیشلسٹ انعام الحق کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ایچ سی آر بلوچستان کے پروگرام منیجر مایادہ باوزیر، ایڈیشنل سیکریٹری صحت عبدالرؤف بلوچ، چیف پلاننگ آفیسر عبدالرسول زہری، ایم سی ڈی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فرید سمالانی ودیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر عالمی بینک کے لیڈ ہیلتھ اسپیشلسٹ انعام الحق نے بتایا کہ عالمی بینک ویواین ایچ یس آر وحکومت بلوچستان کے تعاون سے صوبے میں چھ اضلاع کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، پشین اور چاغی میں ایک پروگرام شروع کرنے جارہی ہے ۔
جہاں پر رجسٹرڈ افغان مہاجرین آباد ہیں اور چاہتی ہے کہ ان اضلاع میں صحت، تعلیم ودیگر شعبوں میں بہتری لانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ دیگر اضلاع جس میں نوشکی ودیگر علاقے شامل ہیں میں بھی محکمہ صحت کی استعدادکار بڑھانے کے لئے اقدامات اٹھائے گی۔
اس موقع پر سیکریٹری صحت جاوید انور شاہوانی نے وفد کو محکمہ صحت کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیااور اس موقع پر عالمی ادارہ کے فنی، تکنیکی ومالی معاونت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے بلوچستان میں محکمہ صحت ودیگر شعبہ ہائے میں بہترین انداز میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ افغان مہاجرین زیادہ تعداد ہے اورصحت کی سہولیات استعمال کررہے ہیں۔
ان میں سب سے زیادہ بوجھ کوئٹہ کے ٹرشری کیئر ہسپتالوں میں ہوتی ہے جن میں سرفہرست بولان میڈیکل ہسپتال کوئٹہ وسول ہسپتال میں ضروری ہے کہ عالمی بینک اس مد میں ایمر جنسی سروسز کو مزید بہتر بنانے کے لئے بولان میڈیکل ہسپتال کے ایمرجنسی سینٹر کو مزید بہتر بنانے کے لئے طبی شعبے سے وابستہ افرادی قوت کی ٹریننگ، اشیاء کی فراہمی ودیگر ضروریات کی فراہمی کے لئے بھی لازمی جزو ڈلوائے۔
علاوہ ازیں صوبے میں کینسر ہسپتال ودل کے امراض کے علاج کے لئے ہسپتال بنانے کے لئے بھی معاونت کی جائے جس کو سراہا جائے گا اور مکمل معاونت فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ صوبائی سطح پر صحت کے شعبے کی بہتری کے لئے حکومت تمام وسائل کو استعال میں لارہی ہے اور ہمارا عزم ہے کہ ہم عالمی سطح پر مرتب کردہ پائیدار ترقیاتی اہداف میں بہتر اعشاریے حاصل کرسکیں اس کیلئے ضروری ہے کہ تکنیکی بیس لائن سروے کروایا جائے جس کے لئے بھی معاونت درکار ہوگی۔
محکمہ صحت کی استعداد کار بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، جاوید انور شاہوانی
وقتِ اشاعت : January 5 – 2018