اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے بلوچستان میں محکمہ جنگلات کے مشیر عبید اللہ جان بابت ، سابق ایڈیشنل آئی جی پولیس سمیت دیگر افراد کے کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چےئر مین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال نے ڈی جی نیب بلوچستان کو وزیر اعلی کے مشیر برائے جنگلات عبیداللہ بابت کے آمدن سے زائد اثاثوں کی جانچ پڑتال کے احکامات جاری کردئیے جن میں اثاثوں کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے ان میں دبئی میں پراپرٹی ،کراچی میں تقریباً130ملین کی جائیداد،ملتان میں 2بنگلے ،ڈی جی خان میں 75ملین روپے کا پٹرول پمپ اور کوئٹہ میں ایک بنگلہ شامل ہیں۔
چیئرمین نیب نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی ،سہیل جمالی اور دیگر کیخلا ف محکمہ جنگلات کی 2500ایکڑ زمین پر غیر قانونی قبضہ اور محکمہ ریونیو کے افسران کیساتھ ملکر زرعی زمین کو غیر قانونی طورپر سندھ کے ضلع سجاول میں کاشت کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا بھی حکم دیا ۔
چیئرمین نیب سندھ کے سیکرٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ بیچوکیخلاف سیکرٹری تعلیم کے طورپر کام کرتے ہوئے اختیارات کا ناجائز استعمال اور اپنے من پسند افسران کی قواعد کیخلاف ٹرانسفرز /پوسٹنگ اور سیکرٹری صحت کے طورپر غیر معیاری ادویات کی خریداری کے ٹھیکے دینے کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے ۔
چیئرمین نیب نے بلوچستان کے ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن کیخلاف آمد سے زائد اثاثے بنانے ،بلوچستان کے فنڈز میں مبینہ خورد برد خصوصاً پیٹرول ،گاڑیوں کی مرمت اور فنڈز کا بے جا استعمال کو نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب بلوچستان کو شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیاہے ۔
آمدن سے زیادہ اثاثے ،نیب نے مشیر وزیر اعلیٰ عبیداللہ بابت کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا
وقتِ اشاعت : January 5 – 2018