کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے رکن میر عاصم کرد گیلو نے کہاہے کہ سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے حمایت یافتہ اراکین کی جانب سے اب تک مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیاگیاہے تاہم اگر وہ چاہیے تو میرے دروازے ان کیلئے کھلے ہیں ۔
10سے15دن کیلئے وزارت اعلیٰ کا منصب لیکر خود کو مسائل سے دوچار نہیں کرناچاہتا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کاعمل جمہوری طریقے سے ہواہے سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے حمایت کرنے والے اراکین کی جانب سے اب تک مجھ سے وزارت اعلیٰ کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے تاہم اگر وہ رابطہ کرنا چاہیے تو میرے گھر کے دروازے ان کیلئے کھلے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے منحرف اراکین اور مسلم لیگ(ق) کی جانب سے وزیراعلیٰ کے منصب کو لیکر میں خود کو مسائل سے دوچار نہیں کرناچاہتا۔
10دن کی وزارت اعلیٰ لیکر خود کو مسائل سے دوچار نہیں کرناچاہتا ،عاصم کرد گیلو
وقتِ اشاعت : January 12 – 2018