|

وقتِ اشاعت :   January 15 – 2018

کراچی :  بلوچستان میں پھر ڈرامائی سیاسی تبدیلی کے بعد پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلی.سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اورپیپلز پارٹی قیادت کے درمیان اہم امور پر غورکیا گیا۔

پیپلز پارٹی نے بلوچستان کابینہ کے ارکان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ پہلے مرحلے میں ارکان اسمبلی اور چند وزرا شامل ہونگے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے معتمدخاص بلوچستان میں چار روز سے موجود ہیں۔

آصف علی.زرداری کی ہدایت پر قانونی ماہرین کی ٹیم بھی کوئٹہ جائے گی۔ پیپلزپارٹی نے بدلتی صورتحال میں حب چوکی جلسہ کی تاریخ تبدیل کردی۔

مفاہتی کارڈ کامیاب ہونے کی صورت میں آصف زرداری بھی جلد بلوچستان کا دورہ کرینگے۔

پیپلزپارٹی کے تحت جلسہ 20جنوری کو حب چوکی میں ہوگا۔پیپلزپارٹی کے مرکزی قائدین سمیت بلاول بھٹو شریک ہونگے۔ذرائع کے مطابق عبدالقدوس بزنجو کی نامزدگی اور انتخاب میں آصف زرداری نے بیک ڈور کلیدی کردار ادا کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی سینیٹ کے آئندہ انتخابات میں بلوچستان سے نشستیں لینے کے لیے پرعزم ہے۔

بلوچستان اسمبلی میں پیپلزپارٹی کا کوئی رکن نہیں۔ پیپلزپارٹی کے حب چوکی جلسے میں اہم قبائلی شخصیات کی شمولیت کا امکان ہے۔

آئندہ چند دنوں میں بلوچستان سے کئی اہم رہنماوں کی پی پی میں شمولیت متوقع ہے۔