کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور سابق صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ بلوچستان حکومت گرانے میں آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کا کردار رہا ہے جمہوریت کے دعویدار پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں خرید وفروخت کے لئے منڈی لگائی ہے ۔
بلوچستان میں جمہوریت کے ساتھ مذاق، ملکی مفاد نہیں ہے سازش نہیں تھی تو فلو کراسنگ کی گئی تمام ہی تمام پارٹی ایک ہی رات میں دوسری طرف چلی گئی پشتونخوامیپ کے ایک رکن نے پارٹی اور خاندان کی عزت کو داؤ پر لگایا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان گرانے میں پیپلز پارٹی اور زرداری کا سب سے بڑ کردار رہا اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے نام پر صوبے میں خرید وفروخت کے لئے منڈی لگائی ہے۔
پیپلز پارٹی کا قیوم سومرو پیسے لے کر 10 دنوں سے کوئٹہ میں بیٹھا تھا قیوم سومرو اور سلطان کوٹ کا مختیار نامی شخص لوگوں کو فون کر تا رہا قیوم سومرو نے یہ کام اکیلے نہیں کیا گیا ان کی مدد کی گئی بھاگ ناڑی کے بیلوں کی طرح بلوچستان میں منڈی لگائی گئی اور لوگ بھک گئے انہوں نے کہاکہ خرید وفروخت بلوچستان کے نمائندوں کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے ۔
گزشتہ سینٹ کے انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی نے خرید وفروخت کی زرداری بلوچستان کے نئے حکومت سے کیا حشر کرنا چا ہتے ہیں سب جانتے ہیں سن رہا ہوں کہ بغاوت کرنے والے (ق)لیگ اور ن لیگ کے سارے لوگ پیپلز پارٹی میں جائیں گے۔
موجودہ وزیراعلیٰ ان کا سب کا امام ہے تمام سودا امام ہی نے کیا ہے زرداری کی صرف قدوس بزنجو سے نہیں بہت سے لوگوں سے ملاقاتیں ہوئی موجودہ وزیراعلیٰ کے 500 میں صرف 25 ووٹ تصدیق شدہ ہے 25 ووٹوں والے آدمی کو لاکر لاکھوں ووٹرز کے ساتھ مذاق کیا گیا ۔
بلوچستان میں جمہوریت کیساتھ مذاق ملکی مفاد نہیں ہے سازش نہیں تھی تو پلو کراسنگ کی گئی تمام کی تمام پارٹی ایک ہی رات میں کیسے دوسرے طرف چلی گئی پشتونخوامیپ کے ایک رکن نے پارٹی اور خاندان کی عزت کو داؤ پر لگایا ۔
بلوچستا ن حکومت گرانے میں زرداری اور پی پی کا کردار رہا ہے ،رحیم زیارتوال
وقتِ اشاعت : January 15 – 2018