کوئٹہ: پولیس کے محکمہ انسداد دہشتگردی نے کالعدم تنظیم کے اہم دہشتگردکو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) کے عملے نے پیر کو خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس خیزی میں چھاپہ مار کر دہشتگرد شیرا لہڑی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے بتایا جاتا ہے ۔
ملزم فرقہ وارانہ دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھاجس کی بناء پر اس کا نام انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست یعنی ریڈ بک میں بھی شامل تھا۔ حکومت بلوچستان نے شیرا لہڑی کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی تھی۔
کوئٹہ، کالعدم تنظیم کا اہم دہشت گرد گرفتار
وقتِ اشاعت : January 16 – 2018