|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2018

خضدار :  ممتاز ماہر تعلیم بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رسول بخش رئیسانی کراچی کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔

،مرحوم کی تدفین ان کے آبائی علاقہ وڈھ وہیر میں کر دی گئی نماز جنازہ میں انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر ظہور احمد بلوچ ،سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالکریم کھیازئی ،میر منیر احمد محمد زئی جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا محمد اسلم گزگی ،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء مولانا عبدالصبور مینگل ،ڈائریکٹرایڈ منسٹریشن انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار رضا بلوچ،سمیت قبائلی عمائدین ،مختلف سیاسی جماعتوں کے علاقائی عہدیداران ،علماء کرام ،انجینئر نگ یونیورسٹی خضدار کے پروفیسران ،اسٹاف ممبران ،لیبر یونین کے عہدیداران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

پروفیسر ڈاکٹر رسول بخش رئیسانی نے امریکہ کے ایک یونیورسٹی سے ایجوکیشن ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی تھی اور 2008 میں بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ کے چانسلر و پرووائس چانسلر کے عہدوں پر فائز رہے جبکہ انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار میں بحیثیت رجسٹرار بھی خدمات انجام دئیے ڈاکٹر رسول بخش رئیسانی امریکہ کے یونیورسٹی (Michigan State University ) پی ایچ ڈی کی ڈگری حال کرنے کے علاوہ اسی یونیورسٹی میں وزیٹنگ پروفیسر بھی تھے ۔

اتوار کے روز مختصر علالت کے بعد وہ کراچی کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے ان کے لئے تعزیت کا سلسلہ ان کے گھر واقع وہیر تحصیل وڈھ میں جار ی ہے ڈاکٹر پروفیسر رسول بخش رئیسانی ،دین محمد رئیسانی ،اعجاز احمد ،فیاض احمد کے والد ،سیف اللہ رئیسانی ،بابو حمید اللہ رئیسانی اور سعد اللہ رئیسانی کے چچا ،میر گل محمد رئیسانی کا بتیجہ میر حمزہ خان رئیسانی کا کزن تھے مرحوم کے شاگردوں کی تعداد ہزاروں میں ہیں ان کے انتقال سے بلوچستان ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گیا ہے ۔