کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی اور حساس ادارے کی کاروائیاں 8دہشتگرد اور افغان باشندے گرفتار آئی ای ڈیز ،راکٹ اور دیگر دھماکہ خیز مواد برآمد ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے صوبے کے علاقوں گلستان ،پشین ،کانک ،ڈیرہ بگٹی ،اوچ ،سمبازہ ، ڈیرہ مراد جمالی ،سبی میں خفیہ اطلاعات پر مبنی کاروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر مقیم افغان باشندے سمیت 8دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا اور انکے قبضے سے آئی ای ڈیز ،راکٹ ،فیوز ،گرنیڈ ،مارٹر گولے اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
ایف سی کاروائیاں ،افغان باشندوں سمیت 8 دہشتگرد گرفتار
وقتِ اشاعت : January 19 – 2018