کوئٹہ: کیچ سے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ پنجگور سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی ۔
تربت پولیس کے مطابق کیچ کے علاقے پٹھان کہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چنگیز نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
ادھر پنجگور کی تحصیل پروم دستوک کے قریب کونری کے مقام پر لیویز کو ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے پتھروں اور ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کیاگیا ہے۔ لیویز نے لاش تحویل میں لیکر سول ہسپتال پہنچادی۔ مقتول کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی۔