|

وقتِ اشاعت :   January 22 – 2018

کوئٹہ: کوئٹہ میں زرغون روڈ پل اور اطراف کے علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے تین غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے پے درپے واقعات کے بعد گزشتہ شب زرغون روڈ بلوچستان پل کے اطراف کے علاقوں میں ایس پی قائد آباد محمد نعیم کی سربراہی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔

ہسپتالوں، گھروں اور مکانات کی تلاشی لی گئی۔ آپریشن میں سٹی اور قائدآباد سرکل کے ایس ایچ اوز اور پولیس نفری نے حصہ لیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران تین افراد کودستاویزات نہ ہونے اور افغانی ہونے کے شبے میں گرفتار کیاگیا۔ گرفتار افراد میں بابا مراد ازبک، شبیر احمد کاکڑ اور ضیاء خان ازبک شامل ہیں۔