|

وقتِ اشاعت :   January 22 – 2018

کوئٹہ: پاکستان کوسٹ گارڈ نے کھولے سمندر میں گیارہ ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچالیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز لیاقت بٹالین کے جوانوں نے گوادر کے علاقے کوہ باتیل کے قریب گہرے سمندر میں مچھلی کے شکار میں مصروف الشاہنواز نامی کشتی کو ڈوبتے ہوئے بچالیا۔

کوسٹ گارڈز حکام کے مطابق سوراخ ہونے کے باعث پانی داخل ہونے سے کشتی ڈوب رہی تھی۔ اس دوران کوست گارڈز کو مدد کیلئے کال موصول ہوئی جس پر فوری طور پر ریسکیو آپریشن کرکے کشتی کو ڈوبنے سے بچالیا گیا۔

کشتی میں سوار گیارہ ماہی گیروں کو ریسکیو کرلیا گیا اور کشتی سمیت انہیں بحفاظت سمندر کنارے گوادر فش ہاربر جیٹی پر پہنچادیا گیا۔ ماہی گیروں کا تعلق گوادر سے بتایا جاتا ہے۔