کوئٹہ : بلوچستان میں نئے حکومت کے بعد وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کے درمیان فنڈز اور دیگر معاملات پر ٹھن گئی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بلوچستان کی نئی حکومت کیساتھ تعاون کے لئے تیار نہیں ہے ۔
وفاقی حکومت بلوچستان کی نو منتخب حکومت کے ساتھ کوئی تعاون نہ کرنے کا فیصلہ اور ترقیاتی فنڈزجاری نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے بلوچستان کے مالی معاملات پر منفی اثر پڑ رہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دو جنوری کو سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش اور9 جنوری کو مسلم لیگ(ن) کی بلوچستان کے خاتمے کے بعد صوبے میں نئے حکومت کے بعد وفاقی کی جانب سے تعاون نہیں کیا جا رہا ہے
جس کی وجہ سے جہاں وفاق کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر منفی اثر پڑ رہا ہے اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم اور وفاقی حکومت کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر اظہار برہمی کا اظہار گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کیا ۔
انہو ں نے کہا کہ اگر وفاق نے ہمارے ساتھ تعاون نہ کیا تو ہم سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بلوچستان کی نئے حکومت کیساتھ کوئی تعاون کے لئے تیار نہیں ہے اور اس بار ے میں وفاق کے زیر اہتمام تمام فنڈز کو بھی التواء کا شکار کر رہے ہیں تاکہ بلوچستان میں جاری وفاق کی جانب سے منصوبے بروقت مکمل نہ ہو سکے۔