حب: کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی سے سوک سنٹر حب میں مختلف وفود نے ملاقات کی حب کو پاور اور چائنہ پاور کے حکام نے کمشنر قلات ڈویژن کو سی ایس آر کے تحت تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں کرنے والے کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
اس موقع پر کمشنر نے حبکو پاور اور چائنہ پاور کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل سیکٹر میں خدمات سرانجام دی جائیں سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس کی کچھ طالبات کو بھی سکالر شپ دی جائے حب لائیبریری میں لائیبرین کی تعیناتی کتابوں کی فراہمی میں معاونت کی جائے تمام صنعتکاروں کی مالی معاونت سے ایک فنڈ قائم کررہے ہیں جس سے لسبیلہ کے طلباء و طالبات کو سکالر شپ و دیگر مالی معاونت کی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ حبکو پاور و چائنہ پاور کمپنی انتظامیہ پاک جرمن ٹیکنیکل ٹرینگ سنیٹر اور BAF سکول کو فعال کریں تو اس کے لیے انتظامیہ ہر ممکن مدد کرے گی TCF سکولز کی تعمیر جلد کی جائے اور قریبی گوٹھوں کی خواتین کو سلائی کڑھائی کی تربیت دی جائے تاکہ وہ باعزت روزگار کرسکیں جبکہ مقامی لوگوں کو روزگار ترجیح بنیادوں پر دیا جائے ۔
علاوہ ازیں مزدور رہنماوں کے ایک وفد نے اٹک سمینٹ ایمپلائز یونین کے جنرل سیکریٹری کریم بخش جاموٹ کی قیادت میں ایک وفد نے کمشنر سے ملاقات کی ملاقات میں ورکرز کنفڈریشن فیڈریشن کے صوبائی صدر عبدالسلام بلوچ بشیر محمودانی عبدالرحمن واہورہ عطاء اللہ نازش نصراللہ و دیگر شامل تھے ۔
مزدور رہنماوں کے وفد نے حب کی صنعتوں میں مزدوروں کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کیڈبری کمپنی انتظامیہ نے بلاجواز مزدور برطرف کردیے ہیں جو کہ 262 دنوں سے لسبیلہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ میں احتجاج پر بیٹھے ہیں جبکہ ایک مزدور بیمار ہوکر انتقال کرگیا ہے۔
ایف بی بیٹری کمپنی انتظامیہ نے کمپنی کی غیراعلانیہ تالہ بندی کررکھی ہے جس سے مزدور بیروزگار ہوگئے ہیں جبکہ صنعتوں میں ٹھیکداری نظام رائج ہے لیبر ڈپارٹمنٹ ۔۔۔ بلوچستان ایمپلائز سوشل سیکورٹی ۔۔۔ ای او بی آئی حکام مزدور دشمن پالیسوں پر عمل پیرا ہیں جس پر کمشنر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ کیڈبری کمپنی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو بتایا کہ وہ مزدوروں کے مسئلے کا حل تجویز کرکے انہیں آگاہ کریں گے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر حب ایف بی بیٹری کمپنی انتظامیہ سے کمپنی کی تالہ بندی کے حوالے سے رپورٹ بنا کر ارسال کریں گے ۔
اگلے ماہ دیگر مسائل پر لسبیلہ چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کا اجلاس منعقد کرایا جائیگا جس میں مسائل پر بات چیت ہوگی ٹرانسپورٹرز کے ایک وفد نے سید نور شاہ کی قیادت میں ملاقات کرکے بتایا کہ NHA نے گڈانی میں کانٹا لگایا جہاں گاڑیوں پر جرمانے کیے جارہے ہیں اور کانٹے کے ٹھیکدار و اس کی ٹیم ٹرک ڈرائیوروں پر تشدد کرتے ہیں جس پر کانٹا ٹھیکدار کو کمشنر نے طلب کرکے حکم دیا کہ ٹرکوں کو نہ روکا جائے NHA کے حکام سے ملکر اس معاملے کو حل کیا جائیگا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر مینگل ڈی ایس پی حب سرکل محمد جان کھوسہ اسسٹنٹ کمشنر حب افتخار بگٹی چیف آفیسر میونسیپل کارپوریشن حب عبدالجلیل زہری ۔۔۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات انجینئر محمد خان اتماخیل ایکسئین پی ایچ ای سرور مینگل سمیت دیگر موجود تھے
حبکو پاور اور چائنہ پاور سوشل سیکٹر میں خدمات سرا نجام دیں ،کمشنر قلات
وقتِ اشاعت : January 27 – 2018