کوئٹہ : پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی بھی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی بلکہ ہارس ٹریڈنگ کے چیمپئن میاں براداران ہیں جنہوں نے ہمیشہ آمریت کی گود میں بیٹھ کر جمہوری نظام کے خلاف سازشیں کی ہیں ۔
آج جب ان کے خلاف سیاست کے دروازے بند ہوئے تو ان کو جمہوریت یاد آنا شروع ہوگئی حکومت ختم ہونے کو ہو مگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کوئی بھی کارنامہ سرانجام نہیں دیا پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمرانہ دور کے خلاف جدوجہد کی ہے اور آج مسلم لیگ (ن) کی سیاست ختم ہونے کو ہے تو آج ان کو جمہوریت یاد آنا شروع ہوگئی جس دور میں پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں تو یہ جماعت آمریت کی گود میں بیٹھ کر جمہوریت کے خلاف سازشیں کررہی تھی پیپلزپارٹی کوختم کرنے کے لئے نوازشریف نے ڈکٹیٹر کیساتھ ملکر آئی جی آئی بنائی مگر تمام تر کوششوں کے باوجود پیپلزپارٹی کو کچھ نہیں ہوا ۔
انہوں نے خواجہ سعد رفیق کے بیان پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی منتخب وزیراعلیٰ دوسرے صوبے کے وزیراعلیٰ سے ملتا ہے تو مسلم لیگ (ن) والے ان کو ہارس ٹریڈنگ کا نام دے رہے ہیں پارٹی تو اب شروع ہوئی سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو عبرتناک شکست دوچار کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے کبھی بھی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی بلکہ ہارس ٹریڈنگ کے چیمپئن میاں براداران ہیں جنہوں نے ہمیشہ آمریت کی گود میں بیٹھ کر جمہوری نظام کے خلاف سازشیں کی ہیں آج جب ان کے خلاف سیاست کے دروازے بند ہوئے تو ان کو جمہوریت یاد آنا شروع ہوگئی حکومت ختم ہونے کو ہو مگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کوئی بھی کارنامہ سرانجام نہیں دیا پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔
پیپلز پارٹی نے کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی سینٹ الیکشن میں ن لیگ کو شکست ہوگی، علی مدد جتک
وقتِ اشاعت : January 27 – 2018