کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ کااجلاس صوبائی امیرمولانافیض محمدکی صدارت میں ہواجس میں مختلف امورپرغورکیاگیااورفیصلے کئے گئے جس کے مطابق علماء ومشائخ کانفرنس کومارچ کے بجائے4اور5اپریل کوکوئٹہ میں منعقدکرنے کااعلان کیاگیااجلاس میں تنظیمی اموراورسیاسی صورتحال پربھی غوروخوض ہوا۔
اجلاس سے مولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناانوارالدین،مولاناغلام قادرقاسمی،مولانانوراللہ،حاجی عبدالواحدصدیقی،مفتی غلام حیدر،حاجی بہرام خان اچکزئی،سیدجانان آغااورحافظ محمدابراہیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ سال عالمی اجتماع کی کامیابی سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر جمعیت علماء اسلام کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا عالمی اجتماع امت مسلمہ اور عالم انسانیت کیلئے نوید کی کرن ثابت ہوئی ہے۔
جمعیت علماء اسلام نے عالمی سطح پر مظلوم قوتوں کی آواز اجاگر کرکے حقیقی رہنمائی کا حق ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات دو نظریات کی جنگ ثابت ہو گی اور مغربی ایجنڈے پر عمل پیرا قوتیں اسلامی تہذیب کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ چاراورپانچ اپریل کو کوئٹہ میں علماء ومشائخ کانفرنس ملکی سیاست میں تبدیلی اور صوبہ کی سیاست میں انقلاب برپا کریگی انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں نے دوراقتدارمیں اربوں روپے کرپشن کی یہ لوگ کرپشن کے بادشاہوں کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اتحاد و وحدت ہی امت مسلمہ کی طاقت بن سکتی ہے ٹکڑوں میں بکھرے رہیں گے تو کمزور ہوں گے انہوں نے کہاکہ پیغام پاکستان کے عنوان سے دہشت گردی کے خلاف فتویٰ دینی سیاسی قیادت کی قابل قدر کاوش ہے جس سے دنیااستفادہ کرکے امن قائم کرسکتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ جے یوآئی متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں بھر پور کردار ادا کرے گی ایم ایم اے کی تمام بنیادی جماعتیں نئے اتحاد کی تشکیل میں بھی موجود ہیں متحدہ مجلس عمل آزاد انتخابی اتحاد ہے،جو دینی قیادت نے خود تشکیل دیا۔
انہوں نے کہاکہ انگریزی جان لینا ہی تعلیم یافتہ ہونے کے لئے کافی نہیں ہوتانصاب تعلیم میں حادثاتی اورافسوسناک واقعات کی آڑمیں تبدیلی کی اجازت نہیں دیں گے جمعیت کی قیادت نے اسلام دشمن قوتوں کی چالوں کا نہ صرف مقابلہ کیا بلکہ اتحاد امت کے داعی کے طور پر مضبوط پلیٹ فارم بھی فراہم کیا۔
2018کے انتخابات میں مغربی ایجنڈے پر عمل پیراقوتوں کو شکست دینگے،جمعیت
وقتِ اشاعت : January 29 – 2018