کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسافر وین الٹنے سے چار افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے۔
لیویز کے مطابق حادثہ اتوار کی دوپہر مستونگ کی تحصیل دشت کے علاقے تیرامل میں کوئٹہ سبی شاہراہ پر پیش آیا جہاں کوئٹہ سے سبی جانے والی مسافر ویگن اوور ٹیک کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں الٹ گئی۔ حادثے میں چار افراد جاں بحق اور موٹرسائیکل سوار سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
مرنے والوں میں ہمت خان ولد گل محمد، عبدالسلام ولد عرض محمد، محمد عمر ولد نظر محمد کا تعلق مستونگ کے مختلف علاقوں جبکہ درشن کمار ولد گلو مل کا تعلق روجھان سے بتایا جاتا ہے۔
زخمیوں میں غلام ربانی ، زاہد، عبداللہ، شاہ بخت،محبوب علی، نادر، بور محمد، غلام نبی، ولی ، ارباب خان اور محمد عزیز شامل ہیں۔ سول ہسپتال کے ترجمان کے مطابق تمام گیارہ زخمی سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں داخل ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دشت ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق 11 زخمی
وقتِ اشاعت : January 30 – 2018