کوئٹہ: کوئٹہ ،لورالائی اور مسلم باغ میں ٹریفک حادثات خاتون سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے لکپاس کے قریب مسافر بس اور ٹوڈی کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4افراد موقع پر جاں بحق جبکہ5افراد زخمی ہوگئے تیز رفتاری کے باعث مسافر بس دیگر گاڑیوں کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی جو زیادہ تیز رفتاری کی وجہ سے قریبی گھروں میں گھس گئی جس کی وجہ سے کئی افراد زخمی بھی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ایمبولینسس کے ذریعے کوئٹہ منتقل کردیاگیا ۔
کوئٹہ لورالائی روڈ پر ٹریفک حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص شہزاد احمد موقع پر جاں بحق جبکہ 2افراد شمس الدین اور کلا خان شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
دریں اثناء مسلم باغ بائی پاس پر کوئٹہ سے لورالائی جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ 2بچوں سمتے 3افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طورپر مقامی ہسپتال پہنچا دیاگیا مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
کوئٹہ ،لکپاس کے قریب مسافر بس اور کار میں تصادم 4 افراد جاں بحق 5 زخمی
وقتِ اشاعت : February 1 – 2018