|

وقتِ اشاعت :   February 1 – 2018

بغداد: ترک فضائیہ نے عراق میں فضائی کارروائی کے دوران 49 کرد جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے ترک حکومت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترک فضائیہ نے عراق کے شمالی حصے میں کردستان ورکرز پارٹی کے 19 ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ جس کے نتیجے میں 49 کرد جنگجوؤں سمیت ان کے متعدد اہم ٹھکانے اور اسلحے کا ڈپو تباہ ہوگیا ہے۔

ترک حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ کرد باغیوں کے جس گروہ کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ 1980 کی دہائی سے ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں فعال تھے اور کارروائی کے دوران بھی وہ ترکی میں دہشتگردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

واضح رہے کہ ترکی، شام سے ملحقہ علاقوں میں کرد جنگجوؤں کے خلاف بھی کارروائی کررہا ہے، اس حوالے سے اسے غیر ملکی دباؤ کا بھی سامنا ہے۔