کراچی: چنیسرگوٹھ کے علاقے میں دس سالہ سوتیلی بیٹی سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں والد کو گرفتار کرلیا گیا۔
کراچی کے علاقے چنیسر گوٹھ میں پولیس نے دس سالہ سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ملزم نوید مہر کو گرفتار کرلیا ہے۔ بلوچ کالونی پولیس نے متاثرہ بچی کے حقیقی والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کی والدہ صابرہ کی ملزم نوید مہر سے یہ تیسری شادی ہے۔
صابرہ نے پہلی شادی منیر احمد سے کی تھی۔ بعدازاں دوسری شادی یعقوب مہر سے کی لیکن پہلی شادی کی طرح یہ شادی بھی کامیاب نہ ہوسکی۔
اس کے بعد متاثرہ بچی کی والدہ نے اپنے دوسرے شوہر یعقوب مہر سے طلاق لے کر اسی کے بھائی ملزم نوید مہر سے تیسری شادی کی تھی۔ جس نے مبینہ طور پر اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔