|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2018

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقہ کلی اسماعیل سے تین بچے لاپتہ ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل سے صبح مدرسہ جانے کیلئے گھر سے نکلے والے بچے دوبارہ گھر نہیں لوٹے جس پر اہلخانہ نے پولیس سے رجوع کرلیا ۔

جناح ٹاؤن پولیس کے مطابق لاپتہ بچوں کی عمریں دس سے بارہ سال کے درمیان ہے پولیس نے لاپتہ بچوں کی تلاش شروع کردی ۔