کوئٹہ: صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد نعیم مجید جعفر نے کہا ہے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عمل کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں ۔
ہفتہ کو پبلک نوٹس کے بعد کاغذات نامزدگی جاری کرنے کا سلسلہ شام 4 بجے تک جاری رہا اس دوران 24 کاغذات نامزدگیاں جاری کی گئے کا غذات نامزدگی مختلف امیدواروں جن میں سیاسی پارٹیوں اور آزاد امیدوار بھی شامل ہیں کو جاری کئے گئے ہیں یہ سلسلہ 8 فروری تک جاری رہیگا۔
ذرائع کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے ثنا ء بلوچ ، آغا حسن بلوچ ،مسلم لیگ (ن) کے نصیب اللہ بازئی،پیپلزپارٹی کے سیف اللہ مگسی ، مسلم لیگ (ق) کی شمع پر وین مگسی سمیت 24امیدواران نے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر سے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نا مزدگی حاصل کئے ۔
مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ا فضل مند وخیل،ڈپٹی مےئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ ،جمال شاہ کاکڑ،کرن حیدر،سعید الحسن مندوخیل نے بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے او ر وہ جلد ہی کاغذات نا مزدگی حاصل کریں گے ۔
پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا پیپلز پارٹی کے جنرل نشستوں کے لئے صوبائی صدر میر علی مدد جتک ، سردار عمر گور گیج، سید اقبال شاہ، حیات اللہ درانی ٹیکنو کریٹ نشست کے لئے روزی خان کاکڑ، خواتین نشستوں کے لئے زرینہ زہری اور سکینہ عبداللہ کو نامز د کر دیا۔
مسلم لیگ بلوچستان سے سینیٹ کے 12امیدواروں نے درخواستیں مرکزی مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ میں بھیج دی ہے 6نشستوں پر مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے امیدوار الیکشن لڑیں گے،تاہم حتمی فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر وسابق وزیراعظم میاں محمد نوا شریف کرینگے ۔
سینٹ انتخابات بلوچستان میں بھی کاغذات نا مزدگی کا اجراء شروع
![]()
وقتِ اشاعت : February 4 – 2018