فیصل آباد: منصورہ آباد کے علاقے میں پولیس نے 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
فیصل آباد کے علاقے منصورہ آباد میں ایک بچی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ واقعے میں بچی کا پڑوسی ملوث ہے۔ ملزم زوہیب نے بچی کو گھر کی چھت پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایس ایچ او عمران یونس نے بتایا کہ ملزم زوہیب کو گرفتار کرکے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قصور شہر میں بھی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے قتل کردیا گیا تھا اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث بچی کے پڑوسی عمران علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔