|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2018

بنوں: غوریوالہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے رہنما جاں بحق ہوگئے۔

 بنوں کے علاقے غوریوالہ میں نامعلوم موٹر سائیکل افراد نے گھات لگا کر جماعت اسلامی بنوں کے رہنما ملک طفیل خان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ ملک طفیل خان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ ملک طفیل خان گھرجارہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے ملزمان نے ان پر فائرنگ کی۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی اور سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔