|

وقتِ اشاعت :   February 6 – 2018

کوئٹہ : زمیندار ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان بہادرخان مشوانی نے کہا ہے کہ زمینداروں کا کہنا ہے کہ شدید خشک سالی سے زمیندار سخت متاثر ہے ۔

زمینداروں کا مطالبہ ہے کہ کیسکو بجلی کی رسد میں اضافے کرے،چھ کی بجائے آٹھ گھنٹے بجلی فراہم کرے، فصلوں کو مصنوعی زرعی کھاد ڈالنے کا سیزن شروع ہوچکا ہے، چیک پوسٹوں پر ایف سی زمینداروں کو تنگ کر رہی ہے کہ کھادوں سے بم تیار ہو تے ہیں۔

زمیندار شرپسند نہیں محب طن پاکستانی ہے ایف سی بارڈر پر سختی کرے اب بھی روزانہ درجنوں ٹرک کھاد افغانستان سمگلنگ ہورہاہے اس کا کیا بنے گا، ترجمان نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے اپیل کی کہ ہے کہ اس کا نوٹس لے تاکہ زمیندار بغیر کسی پریشانی کے کھاد اپنے فصلوں میں استعمال کر سکے ۔

ترجمان نے زمینداروں کی جانب سے سابق چیف ایگزیکٹو کیسکو رحمت اللہ بلوچ کو خراج تحسین پیش کیا ہے ، ترجمان نے نئے چیف کیسکو عطاء اللہ بھٹہ سے بھی اسی توقع کا اظہار کیا ہے کیونکہ زمیندار اس وقت مشکل صورتحال سے دوچار ہیں، پورے صوبے کیلئے بجلی کا کوٹہ پانچ سو میگاواٹ ہے جو کہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے ۔