کوہلو : بلوچستان بھر کی طرح کوہلو میں بھی آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری حساس اداروں کی اطلاع پر ایف سی کی میوند کے علاقے بجاروڈ میں کاروائی بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کے درمیانی شب ایف سی میوند رائفل نے حساس اداروں کی نشاندہی پر تحصیل میوند کے علاقے بجار وڈھ میں کاروائی کرتے ہوئے ضلع کوہلو کو بڑی تباہی سے بچا دی کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلی ۔
برآمد ہونے والے اسلحہ میں سے آر پی جی سیون ایک عدد،آر پی جی سیون فیوز 10 عدد، آر پی جی سیون گولے دوعدد ، بارود 36 کلوگرام، ڈیٹونیٹر 124 میٹر، بلٹ بکس 1 عدد ،توریا سیٹ چارجر ایک، جی پریمو کارڈ 60 میٹر شامل تھے ۔
کوہلو سے بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد
وقتِ اشاعت : February 6 – 2018