|

وقتِ اشاعت :   February 7 – 2018

کوئٹہ: بلوچستان کے سینئر صحافی لالہ صدیق بلوچ کے انتقال پر افسردہ مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی صحافتی اور قومی خدمات پر دن بھر خراج عقیدت پیش کرتے رہے ۔

فیس بک ،وائس ایپ اور ٹویٹر پر ان کے ہزاروں چھانے والوں نے لالہ صدیق بلوچ کی تصویر اپنے پروفائل پر لگا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا ،ٹویٹر پیغامات میں مداحوں کا کہنا تھا کہ لالہ صدیق بلوچ کی رحلت ایک قومی سانحہ ہے ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہوسکتا۔

لالہ صدیق بلوچ جہد مسلسل کا نمونہ تھے جنہوں نے ملک میں صحافتی اقدار اور آزادی اظہار رائے سمیت جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے اپنے زندگی کے آخری ایام تک جدوجہد کی ،انہوں نے اپنے تعزیتی پیغامات میں لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،۔