|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2018

کوئٹہ: پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پاکستان کے آفیسران ڈی پی آر عبدالمنان بابر، انفارمیشن آفیسرز عبدالسلام ناصر، اسد اللہ خان مندوخیل ، محمد حیات خان کاکڑ، قاضی عبدالہادی کاکڑ ، ریحان فیروز، محمد یٰسین بنگلزئی ودیگر عملے نے ممتاز صحافی ودانشور صدیق بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم نے صحافت کے میدان میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جواررحمت میں جگہ دیں اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائیں۔