|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2018

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ سینیٹ کے حوالے سے بلوچستان نہایت ہی بدنام رہا ہے

بلوچستان کی عزت اراکین اسمبلی کی ہاتھ میں ہے ان کی مرضی ہے کہ وہ اپنے سینے پر برائے فروخت کا بورڈ لگاتے ہے کہ نہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے ہم ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ کریں اور اپنے جماعت کے فیصلوں پر گامزن رہتے ہوئے جو بھی امیدوار ہوں انہیں کامیاب کرائیں ۔

سینیٹ کے حوالے سے بلوچستان انتہائی بد نام ہے نیشنل پارٹی کسی بھی ایسے عمل کا حصہ نہیں بنے گی جس سے کل بدنامی ہوں اس لئے ہماری کوشش ہے کہ ہم سینیٹ انتخابات میں کسی کو بھی دھاندلی کرنے کی اجازت نہیں دیں اور جو بھی اس طرح کرے گا اس کے لئے باعث شرم ہے ۔

بلوچستان کی عزت اراکین اسمبلی کی ہاتھ میں ہے ان کی مرضی ہے کہ وہ اپنے سینے پر برائے فروخت کا بورڈ لگاتے ہے کہ نہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ کریں۔