|

وقتِ اشاعت :   February 12 – 2018

ڈیرہ بگٹی :  ڈیرہ بگٹی کے سرکاری ہسپتالوں میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے دوران زچگی خاتون او ربچہ جا ں بحق ،تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے سول ہسپتال میں خواتین کے لئے گا ئنی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے خاتون او بچہ دوران زچگی انتقال کر گئے ۔

ڈیرہ بگٹی کی خواتین کو زچگی کے دوران 2سو کلومیٹر دور رحیم یار خان اور صادق آباد لے جایا جاتا ہے جہاں راستے میں ہی خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوجاتی ہے جبکہ اکثر خواتین اس دوران انتقال بھی کر چکی ہیں ۔

عوامی حلقوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی،صوبائی وزیر صحت سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ڈیرہ بگٹی میں زچہ وبچہ سینٹر کا قیام اور لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں لائیں تاکہ آئے دن ہونے والی خواتین کی اموات پر قابو پایا جا سکے ۔