|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2018

کوئٹہ : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر اور ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر کے دوسرے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں وکلاء نے یوم سوگ منایا اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ۔

وکلاء تنظیموں کی جانب سے گزشتہ روز سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر اور ممتاز قانون عاصمہ جہانگیر کی موت پر گہرے رنچ وغم کااظہار کرتے ہوئے 3روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا بلکہ یہ بھی کہاگیاتھاکہ سوموار کے روز وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے ۔

وکلاء کی عدالتوں میں پیش نہ ہونے کے باعث کیسز کی کارروائی میں پیش رفت نہ ہوسکی ۔بلکہ سائلین اور قیدیوں کو بھی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔