کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے منگل کی رات اچانک جناح روڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جناح روڈ پر ہونے والے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ نے جناح روڈ کی خستہ حالی اور ادوھورا تعمیراتی کام کا سختی سے نوٹس لیاتھا اور اس پرفوری تعمیراتی کام شروع کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔
وزیر اعلیٰ بلو چستان نے جناح روڈ کا تعیراتی کام مکمل ہونے پر اطمہنان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ شہر کی تمام سٹرکوں اور گلیوں پر روکے ہوئے تعمیراتی کام جلدازجلد مکمل کئے جائیں ۔
وزیر اعلیٰ کے اچانک دورے پر جناح روڈ کے دوکانداران اور عام لوگوں نے ان کا زبر دست خیر مقدم کی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پہلی مرتبہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو نے عام آدمی کو در پیش مشکلات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اوران کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہورہے ہیں ۔