کو ئٹہ: انسپکٹرجنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس عبدالرزاق چیمہ اور ایف سی کے دیگر حکام کے ہمراہ سیکورٹی فورسز پرحملے کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر پولیس حکام کی جانب سے سیکورٹی اہلکاروں پر حملے سے متعلق آئی جی پولیس کو بریفنگ دی گئی ۔بعد ازاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری کاکہناتھاکہ بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ۔
انہوں نے کہاکہ فرنٹیرکور کے اہلکار پیٹرولنگ پر تھے جب انہیں ٹارگٹ کیا گیا،انہوں نے کہاکہ واقعہ میں 4ایف سی کے اہلکار شہید ہوئے ہیں ،ٹرینوں کی آمدو رفت سے قبل ایف سی کے اہلکار 2 موٹر سائیکلوں پرعلاقے کی پیٹرولنگ پر معمور تھے،جب دہشتگردوں نے ان پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 3 سے 4 مسلح افراد نے ایف سی کے اہلکاروں پر حملہ کیا،حملے میں مختلف چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیاصبح کا وقت ہونے کی وجہ سے اس علاقے میں لوگوں کی آمد ورفت نہیں تھی۔
انہوں نے کہاکہ آج سیف سٹی پروجیکٹ فعال ہوتا تو تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آتی،کوشش ہوگی کہ جلد سیف سٹی پروجیکٹ کو فعال کیا جائے۔
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ، آئی جی پولیس
وقتِ اشاعت : February 15 – 2018