کوئٹہ : کوئٹہ میں بسنت منانے والوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جمعہ کے روز پتنگوں کی دکانوں کو پولیس نے گزشتہ شب سیل کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے 16سے 18فروری تک شروع بسنت میلہ ملتوی ہوگیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے شہریوں نے اس سال کوئٹہ میں بسنت کو شان وشوکت سے منانے کا فیصلہ کیا تھا اور ہزاروں روپے کے پتنگ اور ڈور خریدے تھے کہ اچانک پولیس نے پتنگ بازار میں چھاپے مارکر دکانوں کو سیل کردیا گیا واضح رہے کہ ایسی دکانوں کو بھی سیل کیا گیا جہاں پر دکان کے اندر نہ پتنگ تھی او رنہ ہی ڈور تھی شائقین خرید کر جاچکے تھے ۔
16فروری سے 18فروری تک بسنت منانے کیلئے نوجوانوں نے خوبصورت کپڑے بنائے تھے او رذائقہ دار کھانوں کا آرڈر دیا تھا مگر پولیس کی کریک ڈاؤن کی وجہ سے شائقین کی خوشیاں مان پڑ گئی اور بسنت میلہ جو 16سے 18فروری تک ہوناتھا وہ فی الحال کینسل ہوگیا ۔
کوئٹہ ، پولیس کا کریک ڈاؤن بسنت ملتوی
وقتِ اشاعت : February 17 – 2018