|

وقتِ اشاعت :   February 18 – 2018

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نے تیسری شادی کرلی ان کے نکاح کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

 تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دو شادیوں کی ناکامی کے بعد تیسرا نکاح کرلیا جو کہ بشریٰ مانیکا نامی ان ہی خاتون سے ہوا ہے جن سے نکاح کی کچھ دن قبل افواہیں زیر گردش تھیں۔

پی ٹی آٗئی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے نکاح کی تصاویر جاری کردی ہیں جس میں عمران خان کے پولیٹیکل سیکریٹری عون چوہدری اور دوست ذلفی بھائی بھی موجود ہیں جنہوں نے گواہان کا کردار ادا کیا جب کہ نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔

 

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق یہ نکاح لاہور میں ہوا، عمران خان کی تیسری زوجہ بننے کا اعزاز حاصل کرنے والی خاتون بشریٰ مانیکا کا تعلق پاک پتن سے ہے۔

تصاویر میں دیکھا جائےتو عمران خان کی بہنیں اور دیگر عزیز وہاں موجود نہیں صرف ان کے دو دوست وہاں نظر آرہے ہیں