|

وقتِ اشاعت :   February 19 – 2018

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے بلوچستان میں پانچ سال کے دوران3 وزراء اعلیٰ بدلتے رہے اور موجودہ وزیراعلیٰ ایک ڈرامہ ہے اور آخری 6 ماہ میں وہ بلوچستان کی تقدیر نہیں بد ل سکتے اور اپنے حلقے میں کبھی بھی حالات کو بہتر نہیں کر سکتے تو بلوچستان کے حالات میں کیا بہتری لائیں گے جس وزیراعلیٰ کو حلقے کا اعتماد نہ ہوں تو وہ بلوچستان کا وزیراعلیٰ کیسے بن سکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے رکنیت سازی مہم میں اظہار خیال کر تے ہوئے کیا حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ رکنیت سازی مہم میں کارکن بھر پور انداز میں اپنا حصہ ڈالیں اور بلوچستان کی مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے ان نوجوانوں کو اپنا کر دارا دا کرنا ہو گا ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی تمام قوموں کا نمائندہ جماعت ہے جب تک ہم متحد نہیں ہونگے بلوچستان کے مسائل کو حل نہیں کر سکتے اور ہم ان لو گوں کو منتخب کریں جو بلوچستان کے حقوق ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور اپنے مفادات کی بجائے صوبے کے مفادات کو مد نظر رکھ کر مسائل کو حل کریں ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونیوالے سینیٹ انتخابات میں جو ڈرامہ رچایا جا رہا ہے یہ ہمارے صوبے کے لئے ایک مذاق ہے اور ہر سیاستدان کے لئے بد نامی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کی جو بھی مطالبات ہے وسیاسی اور قانونی ہے جب فیڈریشن بنا تو بلوچستان نے اپنا حصہ ڈالا ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہمیں اپنے حقوق نہیں ملتے اس وقت تک ہم خاموش نہیں رہیں گے بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 20 لاکھ کے لگ بھگ مگر ہم اپنے وسائل پر اختیار نہیں ہے اور جب تک یہاں کے وسائل پر اختیار نہ ہوں اور شفاف انتخابات کے ذریعے ان لو گوں کو نہ لایا جائے جوحقیقی معنوں میں بلوچستان کے ساحل ووسائل اور عوام کی حقوق کے لئے آواز اٹھائے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل اتنے زیادہ نہیں ہے جتنا کہ ہم حل نہیں کر سکتے ایک سازش کے تحت بلوچستان کو پسماندگی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے انہوں نے کہ بد قسمتی سے بلوچستان میں پانچ سال کے دوران3 وزراء اعلیٰ بدلتے رہے اور موجودہ وزیراعلیٰ ایک ڈرامہ ہے اور آخری 6 ماہ میں وہ بلوچستان کی تقدیر نہیں بد ل سکتے اور اپنے حلقے میں کبھی بھی حالات کو بہتر نہیں کر سکتے تو بلوچستان کے حالات میں کیا بہتری لائیں گے ۔

جس وزیراعلیٰ کو حلقے کا اعتماد نہ ہوں تو وہ بلوچستان کا وزیراعلیٰ کیسے بن سکتا ہے رکنیت سازی مہم میں کارکن بھر پور انداز میں اپنا حصہ ڈالیں اور بلوچستان کی مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے ان نوجوانوں کو اپنا کر دارا دا کرنا ہو گا ۔